پاکستانتازہ ترین

صدرآصف زرداری سے وزیراعظم، آرمی چیف اور چوہدری برادران کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (بیوروچیف)  صدرآصف زرداری سے وزیراعظم، آرمی چیف اور چوہدری برادران کی اہم ملاقاتیں، نیٹو سپلائی، پاک امریکہ تعلقات اور رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر اہم مشاورت کی گئی۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چودھری برادران نے صدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم مشاورت کی گئی۔  ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہٰی، چودھری شجاعت حسین اور وزیرخزانہ حفیظ شیخ شامل تھے۔ ذرائع کیمطابق اتحادیوں سے ملاقات سے قبل، وزیراعظم نے صدرمملکت سے ملاقات کی جسمیں آئندہ چند گھنٹوں میں وزارت دفاع اورامریکہ کے درمیان نیٹوسپلائی کی بحالی کے مجوزہ معاہدے پر ہونے والے دستخطوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ بعد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی صدرمملکت اوروزیراعظم کے مابین ہونے والی ملاقات میں شامل ہوئے اور پاک امریکہ تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے نے اپنے 7 جہاز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker