پاکستانتازہ ترین

صدر نے بجلی کے بحران پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف) صدرآصف علی زرداری نے ملک بھر میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ ملک بھرمیں بجلی بحران نےپھرسراٹھالیا۔ سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نےعوام کاجینادوبھرکردیا۔صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر اعظم اور وزراء سمیت سیکرٹریز کو بھی شرکت کریں گے ۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ کاکہناہے کہ مظفرگڑھ اورلال پیرمیں آندھی اور طوفان کےباعث بڑی ٹرانسمیشن لائن کےسترہ پول گرگئے جس کی وجہ سےڈھائی ہزارمیگاواٹ بجلی کی کمی پیداہوئی ساٹ قمرزمان کائرہ قمرزمان کائرہ کاکہناتھا کہ حکومت کوعوام کی پریشانی کااحساس ہے اوربجلی بحران کےحل کےلیےکام شروع کردیاگیاہےاورآج بجلی بحران میں کمی واقع ہوجائےگی ۔ملک میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے جبکہ شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ یونٹ ون نے کام شروع کردیا، جس سے 332 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جبکہ چشمہ پاور پلانٹ ٹو آپریشنل ہونےسے سے مزید 318 میگاواٹ حاصل ہوں گے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ٹاور پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے کام مکمل ہونے پر 370 میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہوجائے گی

یہ بھی پڑھیں  رمضان میں مساجد نماز، تراویح کیلئے کھلی رہیں گے: وزارت مذہبی امور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker