علاقائی

پشین:ایپکاکے سینکڑوں عہدیداروں نےمطالبات کے حق میں پریس کلب کےسامنےعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ

پشین﴿بیوروچیف﴾ایپکا کے مرکزی قائدین کی کال پر صوبہ بھر کیطرح پشین میں بھی ایپکا کے سینکڑوں عہدیداروں نے جائز مطالبات کے حق میں پریس کلب پشین کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہڑتالی کیمپ کی صدارت ضلعی صدر محمد رسول وفا نے کی احتجاجی کیمپ میںترین قومی موومنٹ کے صوبائی صدر حیات اللہ ترین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالہادی ایڈوکیٹ انجمن تاجران آزاد کے صدر ملک سعد اللہ ترین اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماں نے اپنے تاثرات دئیے ایپکا کے ضلعی صدر محمد رسول وفا کاکڑ نے کہا کہ ایپکا ہزاروں ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر پلیٹ فارم پر ملازمین کے حقوق اور ان کی بقائ کی جنگ لڑنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ کلرکوں کے جائز حقوق تسلیم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گے۔۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:نواحی گاؤں ڈھولن چک 27میں بھائی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنےبھابھی کو اغوا کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker