حاصل پور ﴿ بیورو رپورٹ ﴾ ثاویہ مزمل رامے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سو شل و یلفیئر کی بے ضابطگیوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ محمد سلیم صدر پریس کلب، فیاض احمد خان جنرل سیکرٹری پریس کلب حاصلپور نے اپنے مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ انجمن فلاح مریضان کی بغیر الیکشن کے من پسند خود ساختہ باڈی بنانے پر ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اور مورخہ13/4/2012کو ثاویہ مزمل رامے کے خلاف نکالی جانے وایل ریلی کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کی جائے گی اور جب تک خود ساختہ باڈی کینسل نہ کی جائے گی۔ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور پریس کلب حاصل پور کا ایک وفد وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کریگا۔ اور ثاویہ مزمل رامے کی مالی بدعنوانیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا
You must be logged in to post a comment.