تازہ ترینعلاقائی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماﺅں کی وائی ڈی اے اوکاڑہ کے عہدیداران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں پریس کانفرنس

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماﺅں کی وائی ڈی اے اوکاڑہ کے عہدیداران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں پریس کانفرنس،ڈاکٹر مدثر نواز صدر وائی ڈی اے پنجاب نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کو ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا ٹائم دیتے ہیں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ نا روا سلوک اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے واقع کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ،اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ڈسٹرکٹ اور اس کے بعد پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا ، نائب صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر معاویہ حسنین نے کہا کہ اوکاڑہ میں ڈاکٹروں کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کے لیے ایڈہاک انٹرویو کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے،جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر نعیم زاہد نے کہا کہ پی ایم اے اوکاڑہ ہر صورتحال میں وائی ڈی اے اوکاڑہ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی ہر کال پر لبیک کہے گی ،حویلی لکھاکے ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبات کی منظور ی تک سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے، صدر وائی ڈی اے اوکاڑہ ڈاکٹر اویس نے کہا کہ حویلی لکھا ہسپتال جیسی کارروائیاں ڈاکٹر کمیونٹی میں مزید غم و غصّہ پیدا کرتی ہیں ، ہسپتال سے ملحقہ بلڈنگ میں مزید شعبہ جات بنا کر مریضوں اور عوام کے لیے کھولا جائے ٭

یہ بھی پڑھیں  ملک مہنگائی کی دلدل میں دھنساہواہے، سیاسی قوتوں کاامتحان ہے،اعجازقادری

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker