پاکستانتازہ ترین

فیصل رضا عابدی کو پریس کانفرنس مہنگی پڑگئی

اسلام آباد(بیوروچیف) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی کو عدلیہ سے متعلق کی گئی پریس کانفرنس مہنگی پڑ گئی۔ پارٹی نے اظہار وجوہ کانوٹس دیا تو سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا۔ سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اتوار کے روز عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس کرنے پر اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے فیصل رضاعابدی سے وضاحت طلب کرلی۔ سپریم کورٹ میں فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے پریس کانفرنس سے توہین عدالت کا پہلو نکلتا ہے۔ فیصل رضا عابدی نے تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔ عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں  سانحہ کربلا،حق وصداقت کا پرچم بلند کرنےکادرس دیتا ہے،عقیل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker