علاقائی

راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دومجرمان اشتہاری گرفتار

سرگودھا(پریس ریلیز) سکنہ کوٹ خدا بخش جھاوریاں کو گرفتار کر لیا ۔ مجرمان اشتہاریوں نے مورخہ21.06.2006 کو نصر حیات ولد محمد رمضان سکنہ 60 شمالی خضر آباد سرگودہا سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ جس پر نصر حیات کی مدعیت میں مقدمہ نمبر364/09 کو اندراج کیا گیا۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے متعدد ریڈ کیے گئے جو کہ گرفتار ی سے پس و پیش ہو گئے اور دستیاب نہ ہوئے جن کو مورخہ01.09.2010 کو اشتہاری قرار دلوایا گیا۔ مجرمان کی گرفتاری کے لئے سب انسپکٹر جاوید اقبال تھانہ صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کر کے مجرمان اشتہاریوں کو مٹھہ لک سے گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker