تازہ ترینعلاقائی

اسلام کی سر بلندی ملک کی ترقی واستحکام کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے،ثروت اعجاز

کراچی ( پریس ریلیز )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کی سر بلندی ملک کی ترقی واستحکام کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کے باعث غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔دوہرے تعلیمی معیار نے نیو جنر یشن کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے۔دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے یکساں تعلیم کو فروغ دیا جائے پاکستان سنی تحریک فرسودہ جاگیردارانہ ،سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے ساتھ دوہرے تعلیم معیار کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے تعلیم کا دوہرا معیارختم ہونے کی صورت میں ہی مظلوم غریب عوام کو نہ صرف آگے آنے کا موقع ملے گا بلکہ وڈیرانہ جاگیردارانہ سوچ رکھنے والوں کا ایوانوں میں پہنچنے کا راستہ بھی ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سعید احمد ظفرکچھی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے چیرمین ثاقب زیب قریشی،عدیل صابر ،ارقم رضا ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عام انتخابات سے قبل طلبہ یونین کے الیکشن کرائے جانے سمیت آئندہ عام انتخابات میں اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ غازی ممتاز قادری کی رہائی کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرینگے اور ہر فورم پر غازی ممتاز قادری کی رہائی کے لئے آواز بلند کی جائے گی اس موقع پر مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام سعید احمد ظفر کھچی نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک پالیسی مظلوم غریب عوام کو تعلیم کے دوہرے معیار سے نکال کر آگے پہنچانے کا عمل قابل ستائش ہے اس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں غازی ممتاز قادری کی رہائی سمیت ہر سیاسی محاذ ہم پاکستان سنی تحریک کے ساتھ ہیں

یہ بھی پڑھیں  ٹریفک پولیس میں رشوت کا تدارک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker