علاقائی

سرگودھا:منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،620 بوتل شراب 1250گرام ہیروئن برآمد،4ملزمان گرفتار

سرگودھا(پریس ریلیز)تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساجد شہید کے سب انسپکٹر محمد وقاص معہ ملازمان بسلسلہ گشت بلاک Aسیٹلائٹ ٹائون موجود تھے کہ ایک مشکوک کا ر نمبری9696/LWGکو روک کر ملزم عر فان ریاض ولد ریاض احمد قوم وڑائچ سکنہ جناح کالونی سر گودھا کے قبضہ سے 600بوتل شراب بر آمدہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر37/12 تھانہ ساجد شہید درج ہوا ۔اسی طرح تھانہ صدر کے جاوید اقبال سب انسپکٹر معہ ملازمان بسلسہ گشت چک نمبر39شمالی مو جود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر محمد الیاس ولد اللہ یار قوم اعوان سکنہ 37شمالی کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1250 گرام ہیروئن بر آمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر47/12 تھانہ صدر در ج کر وایا۔اسی طرح پولیس تھانہ کو ٹمومن کے سب انسپکٹر احمد یار نے مخبر کی اطلاع پر عثمان غنی اور محمد لقمان ولد محمد علی اقوام راجپوت سکنہ ہجن سے 20بو تل شراب 2 ڈرم لاہن بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر57/12 تھانہ کو ٹمومن در ج کر وایا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پنجاب کاشجرکاری مہم کےدوران ضلع اوکاڑا کے لئے پانچ لاکھ پودوں کا ہدف مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker