تازہ ترینعلاقائی

حاصل پورپریس کلب کا ہنگامی اجلاس

حاصل پور ﴿ بیورورپورٹ﴾ پریس کلب حاصلپور کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت شیخ محمد سیلم صدر پریس کلب حاصل پور منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور پر غور غوض کیا گیا اجلاس میں فیاض احمد خان جنرل سیکرٹری پریس کلب نے تمام صحافیوں کو ایک من گھڑت نام نہاد فرضی درخواست کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے میں تعینات کرپٹ انتظامیہ اور انکے حواریوں نے فرضی نام کے ذریعے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ کو ایک درخواست ارسال کی۔جس میں حاصل پور کے معزز سینئر صحافیوں کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ شیخ محمد سیلم صدر پریس کلب نے ممبران کو بتایا کہ اصل معاملہ ٹی ایم اے ملازمین کی نام نہاد کالونی ایریا میں غریب اور بے سہارا افراد کے گھر بھی آتے ہیں جنھیں عملہ ٹی ایم اے نے زبر دستی گرایا ہے۔جس کے خلاف متاثرین عورتوں اور بچوں نے عملہ TMA کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس واقعہ کی خبریں شائع کرنے پر ٹی ایم اے انتظامیہ اور اسکے حواری صحافیوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور آفیسران بالا کو جواب دینے کیلئے من گھڑت فرضی درخواست کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اجلاس میں شریک تمام ممبران نے ٹی ایم اے میں تعینات کرپٹ انتظامیہ اور انکے حواریوں کے خلاف مکمل انکواری کروائی جائے اور ذمہ داریوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ورنہ صحافی برادری بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔ اور کرپٹ عناصر کا بھرپور محاسبہ کرے گی اور صحافی برادری کی فلاح وبہود کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھے گی اور حق سچ کی آواز ہمیشہ بلند کرتی رہے گی اوچھے ہتھکنڈے صحافی برادری کے معیار کو خراب نہیں کرسکتے ۔چند مفاد پرست عناصرمعززممبران کی شہرت سے دلبرشتہ ہوگئے ہیں اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے سینیٹ میں2 نشستوں کامطالبہ

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker