بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کبھی کوئی افیئر اسلئے نہیں آیا کہ میں ایک پرائیویٹ پرسن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری 90 فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جبکہ 10 فیژصد حصہ ایسا ہے جوکہ کسی کے سامنے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک لڑکی ہوں اور اپنی ذاتی زندگی کو پرسنل رکھنا میرا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی جب بھی کروں گی سب کو بتاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست بھی ہو