پاکستان

آلو اور ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی، کاشتکار سستی فصل بیچنے پر مجبور

کراچی ﴿نامہ نگار﴾منڈی میں آلو اور ٹماٹر کی وافر فراہمی کے باعث قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے کاشتکار کاروباری لاگت سے کم قیمت پر فصل بیچنے پرمجبور ہیں۔ کراچی سبزی منڈی ایسو سی ایشن کے صدرحاجی شاہجہاں کے مطابق قلت کے باعث جنوری میں ٹماٹر بھارت کے درآمد کیا جارہا تھا تاہم فروری میں نئی فصل آنے کے بعد مارکیٹ میں ٹماٹروافر مقدارمیں موجود ہے۔ ہول سیل میں ٹماٹر دس سے بارہ روپے جبکہ ریٹیل میں پندرہ سے بیس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد زرعی زمین زرخیز ہونے کے بڑے پیمانے پر سبزیوں کی فصل ہوئی ہے۔ اور وافر مقدار میں فراہمی کے باعث کاشتکار پیداوار سے کہیں کم قیمت پرمال بیچنے پرمجبور ہیں۔ حاجی شاہجہاں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے آلو کی برآمد پرانوائس سبسڈی دینے سے عالمی سطح پرآلو کی برآمدات کے بڑے آرڈرز بنگلہ دیش کے پاس چلے گئے ہیں جس سے پاکستانی برآمد کنندگان

یہ بھی پڑھیں  ملٹری کورٹس کا ناجائزاستعمال نہیں ہونے دیں گے، زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker