پاکستانتازہ ترین

پیٹرول اورمٹی کاتیل سستا، ڈیزل مہنگا

petrolumاسلام آباد(بیوروچیف)  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرول اور مٹی کا تیل سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کر دیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 23 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 36 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 45 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 101 روپے 42 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 98 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل  94 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کویت کا پاکستانیوں کے ملک میں داخلے پرلگائی گئی پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker