Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور میں آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو پر جا پہنچی

لاہور میں آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو پر جا پہنچی

لاہور(پاک نیوز)صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی فی کلو قیمت چھ روپے اضافے سے ستر روپے ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے،پیٹ بھرنے کے لیے دو وقت کی روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے بنے آٹے کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کردیا ہے جس سے اس کا ریٹ چونسٹھ روپے سے بڑھ کر ستر روپے ہو گیا ہے۔آٹا چکی مالکان نے اضافی نرخوں کا فوری طور پر اطلاق کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں چکی آٹا کی قیمت بہتر روپے فی کلو بنتی ہے لیکن ایک کلو چکی آٹا کی قیمت ستر روپے مقرر کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  وہی تماشا پھرہونے کوہے

What is your opinion on this news?