تازہ ترینعلاقائی

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 29 اشیائے خوردو نوش کے سرکاری نرخ ایک ماہ تک موثر

ڈیرہ غازیخان﴿بیوروپورٹ﴾ .ضلع ڈیرہ غازیخان میں 29 اشیائے خوردو نوش کے سرکاری نرخ تاجر تنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کر دیئے گئے ہیں . نئے نرخ ایک ماہ تک موثر رہیں گے . مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیائ کے نمونے لینے اور تجزیہ کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ احکامات ڈی سی او محمد شاہد کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں جاری کیے گئے . ڈی سی او نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ باقاعدگی سے بازاروں کا معائنہ کریں اور کسی کو گرانفروشی اور ملاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی . دکاندار نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں .اجلاس میں 20کلو آٹے کا تھیلا 560 روپے ، آٹا 30 روپے فی کلو ، دال چنا موٹی 92 روپے ، باریک 90 روپے، دال مسور کوری 90 روپے، دل مسور پالش 65 روپے ، دال ماش دھلی ہوئی 100 روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 100 روپے ، دال مونگ بغیر دھلی 92 روپے ، چنا سفید موٹا 112 روپے ، چناسفید باریک 90 روپے، بیسن 95 روپے ، چینی سفید 54 روپے ، چاول کرنل کچی 80 روپے ، چاول کرنل پکی 78 روپے ، چاول اری 38 روپے ، سوجی 33روپے ، میدہ 33 روپے ، گھی بناسپتی کھلا 150 سے 178 روپے ، مرچ پسی ہوئی 200 روپے ، گڑ 49 روپے ، دہی 50 روپے ، گوشت چھوٹا 350روپے ، گوشت بڑا 200 روپے اور برف پانچ روپے فی کلو جبکہ دودھ 45 روپے فی لٹر جبکہ 110گرام وزن کی روٹی تین روپے میں فروخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے. اجلاس میںڈی او سی اظہر حسین چانڈیہ ، ای ڈی او زراعت عبدالغفار غفاری ، ڈی او انٹر پرائز شفیق احمد کھوسہ ، ڈی او زراعت ملک امجد اقبال ، چیئرمین و ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شیخ اسرار احمد ، ڈی ایس پی صدر ملک لیاقت علی ، ای اے ڈی اے محمد ابراہیم راشد ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی .
.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker