علاقائی

وہاڑی:مہنگائی میں ہوشربااضافہ،انتظامیہ اورمارکیٹ کمیٹی مہنگائی پرقابو پانے میں بری طرح ناکام

وہاڑی ﴿بیورو چیف ﴾وہاڑی میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی صفر تفصیل کے مطابق وہاڑی شہر میں ذخیرہ اندوزوں ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور آڑھتیوں کی ملی بھگت کی وجہ سے شہر میں سبزیاں ،پھل ،گوشت سمیت اشیائے خوردونوش ضلع کی دوسری دوتحصیلوں بورے والہ اور میلسی سے مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں اس سلسلے میں بار بار عوامی احتجاج اور نشاندہی بے سود ثابت ہو ئی ہے مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے ملی بھگت کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہری لٹ رہے ہیںمارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کی گئی پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ محض اپنی پسند اور سیاسی طور پر ممبران کی نامزدگیا ں کی گئی ہیں جو صرف چند ماہ بعد صرف ایک اجلاس میں شرکت کرنے تک محدود ہیں وہاڑی کے شہریوں محمد علی بھٹی ،ملک محمد امتیاز ،چوہدری وسیم ،ملک محمد عمران و دیگر نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او وہاڑی احسان بھٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاڑی میں مہنگائی پر قابو پاکر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر لایا جائے انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنایا جا ئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker