پاکستانتازہ ترین

اپریل میں 34 اشیاصرف کی قیمتوں میں اضافہ،20 میں کمی

اسلام آباد ﴿بیورو چیف ﴾ مارچ کے مقابلے میں اپریل 2012 ئ میں34 اشیائ صرف کی قیمتوں میں اضافہ ،20 میں کمی ہوئی جبکہ 6 اشیا ئ صرف کی قیمتیں مستحکم رہیں ،یہ بات فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔فافن کے گورننس مانیٹرز نے10 اپریل 2012 کوملک کے 98 ضلعوںکی175خوردہ دکانوںسے 52 اشیائ صرف کی قیمتیں جمع کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 125 فیصد اور آلو کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا تاہم پیاز کی قیمت 28 فیصد گر گئی ۔دوسری طرف زیر مشاہدہ تمام پھلوں کی قیمتیں بڑھیں ،کنوں کی قیمت 35 فیصد، کیلے کی قیمت 21 فیصد، کالا کلو سیب اور گولڈن سیب کی قیمت بالترتیب پانچ پانچ فیصد بڑھی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دالوں کی قیمتوں میں ملا جلا رحجان رہاکالے چنے ،چنے کی دال ،سفید لوبیا اور سرخ لوبیا کی قیمتوں میں بالترتیب 4 فیصد، 3 ، 3 اور 2 فیصد اضافہ جبکہ دال مسور ،دال مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بالترتیب 2 ، 2 اورایک فیصد کمی ہوئی ۔ مصالحہ جات اور چٹنی میں شامل اشیائ میں سے پسے ہوئے نمک کی قیمت میں 4 فیصد اورہلدی کی قیمت میں2 فیصد اضافہ جبکہ لہسن اور ادرک کی قیمت میں بالترتیب 7 اور 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق زندہ برائیلر مرغی کی قیمت میں 12 فیصد،برائیلر گوشت کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہواتاہم انڈوں کی قیمت 22 فیصدگری ۔ بکرے اور بچھڑے کے گوشت کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 2 اور ایک فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح گنے سے بنی اشیائ یعنی دیسی شکر کی قیمت 2 اور گڑ کی قیمت ایک فیصد بڑھی۔باورچی خانے کے ایندھن کے طور پر استعمال ہونیوالی تمام اشیائ جیسا کہ مٹی کا تیل اور لکڑی کی قیمت میں بالترتیب 3 اورایک فیصد اضافہ تاہم ایل پی جی کی قیمت میں 9فیصد کمی ہوئی۔تازہ دودہ اور دہی کی قیمت میں بالترتیب 2 اور ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ مٹھاس آور اشیائ اور دودد ہ کی قیمت میں اضافہ کے باعث چائے کے تیار کپ کی قیمت بھی 2 فیصد بڑھی ۔پکی ہوئی دیگر اشیائ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور دال اورسبزی کی فی پلیٹ قیمت تین روپے بڑھ گئی ۔چاول کی اقسام میں سے باسمتی 386 کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ،اری سکس کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی تاہم باسمتی ٹوٹا کی قیمت مستحکم رہی البتہ گندم اور آٹے کی قیمت ایک ایک فیصد بڑھ گئی۔زیر مشاہدہ طبی خدمات میں سے خون کے ٹیسٹ (complete picture) کی فیس میں ایک فیصد اضافہ جبکہ بلڈ شوگر اور پیشاب کے معمول کے ٹیسٹوں کی فیس میں بالترتیب دو اور ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ادویات میں پینا ڈول کے دس گولیوں کے پتے کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا تاہم ڈسپرین کی دس گولیوں کے پتے کی قیمت مستحکم رہی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button