پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کوکابینہ کے پہلے اجلاس میں شرمندگی کاسامنا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے پہلا اجلاس میں وزراء کی غیرحاضری اور بروقت شروع نہ ہونے پرمیڈیا کے نمائندوں کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ پاک نیوز کے نمائندے کے مطابق نومنتخب وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ملک میں جاری توانائی بحران اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے طلب کیا تھا تاہم وزراء کے بروقت نہ پہنچنے پر راجاپرویز اشرف کوندامت کاسامناکرناپڑاجس کے بعد اجلاس کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کوہال سے باہر جانے کی ہدایت کی گئی ۔ راجا پرویز اشرف کے زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس تاخیر کاشکار ہونے پر عوامی نمائندوں کی مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی پوری طرح واضح ہوگئی۔ نمائندے کے مطابق تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں ملک میں جاری توانائی بحران اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف آئندہ کے لائحہ عمل اور ترجیحات سے کابینہ کو آگاہ کریںگے جب کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رہنماء مرحومہ فوزیہ وہاب کی مغفرت کےلیےدعا بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،انتخابات انفرادی طور پرلڑنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker