پاکستانتازہ ترین

این آراوعملدرآمد کیس:وزیراعظم کو مزید2ہفتے کی مہلت

اسلام آباد(بیوروچیف ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیراعظم راجاپرویزاشرف کو احکامات پر عمل درآمد کے لئےمزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی ہےجب کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ وہ معاملے کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں گے۔ این آر اوعملدرآمدکیس کی سماعت جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نےکی بنچ میں ، جسٹس اعجازافضل خان ،جسٹس اعجاز احمد چوہدری ،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد اطہر سعيد شامل ہيں۔ سماعت کےموقع پر اٹارنی جنرل عرفان قادر نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا، پہلےبھی ایک وزیراعظم کو غیر آئینی طور پر گھر بھیج دیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کا 12 جولائی کا حکم پہلے والے حکم سے مطابق نہیں رکھتا، سپریم کورٹ کسی نیب افسرکو ہدایات نہیں دے سکتی کیوں کہ نیب عدالت کو جوابدہ بھی نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نےیہ بھی کہا کہ جسٹس آصف کھوسہ خود کو بنچ سے الگ کریں۔انہوں نےکہاکہ این آر او کیس کے عدالتی فیصلے میں بڑی خامیاں ہیں۔ اس موقع پرعدالتی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کسی وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا شوق نہیں، آپ سوچیں راستے نکل سکتے ہیں۔ ہم پہلے پاکستانی ہیں، عدالت ایک قانونی پوزیشن لے چکی ہےاب ایڈجسٹمنٹ ممکن نہیں، ایڈجسٹمنٹ سیاست میں کی جاتی ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے مزید ریمارکس دیئے کہ اس مرتبہ خلیل جبران کی بات نہیں کریںگےبلکہ کچھ اور کہیں گے،اس میں عدالت کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں نیب پراسکیوٹر جنرل تھے، آپ نے بتایا آصف زرداری کو جنیوا میں منی لانڈرنگ پر سزا ہوگئی ۔ سماعت کے اختتام پر عدالتی نے اپنے حکم میںکہا کہ امید ہے 2 اداروں کے درمیان دوری ختم کرنا نا ممکن نہیں، اٹارنی جنرل نے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک کے اہم اداروں میں نام نہاد تناوٴ ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدالت توقع کر تی ہے کہ آئندہ تاریخ تک قابل قبول حل نکال لیا جائے گا۔ جس کے بعدکیس کی سماعت 8اگست تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نواز شریف نے "عوام کی دولت لوٹنے" میں ڈپلومہ کر رکھا ہے، چوہدری عبداللہ طاہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker