پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی ممکنہ نااہلی:پی پی کی قیادت کاوزارت عظمی کے نئے ناموں پرغور

اسلام آباد ﴿بیوروچیف﴾پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کوممکنہ نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کے پیش نظر وزارت عظمی کے لئے نئے ناموں پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے پر سید خورشید شاہ،احمد مختارسمیت ثمنیہ خالد گھرکی نئے وزیر اعظم بننے کے لئے مضبوط ترین امید وار ہوں گے ۔پارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جو ان دنوں کراچی کے دورے پرہیں نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوریوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیئے جانے کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر پارٹی کی سینئر رہنمائوں سے مشاورت کا عمل شروع کیا ہے جبکہ اس حوالے سے صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آج جمعرات کو سپریم کورٹ وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے دی گی تو پھر وفاقی کابینہ کو بھی تحلیل کیا جا سکتا ہے اور نئے وزیر اعظم کے لئے اس وقت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید،وزیر دفاع چوہدری احمد مختار،وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی کے نام پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں لئے جارہے ہیں جبکہ وزارت عظمی کی اس دورڑ کے لئے پیپلز پارٹی بعض حلقو ںمیں مخدوم شہاب الدین ،حنا ربانی کھر اور فردوس عاشق اعوان کا نام بھی دیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار صدر زرداری کو دے دیا ہے کہ وہ مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے سب کو قابل قبول ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی صورت میں پیپلز پارٹی کی قیادت بھر پور طریقے سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردے گی اور پنجاب میں اس کا دائرہ کار نچلی سطح تک بڑھایا جائیگا جبکہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے وزیر اعظم کی ممکنہ نا اہلی کو بطور ہتھیار استعمال ک

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد : حامد میرکیخلاف عدالتی حکم پراغواء کامقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker