پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے وزراء اور گورنر پنجاب کو عدلیہ پر تنقید سے روک دیا

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گورنر پنجاب اور وفاقی وزراء کو عدلیہ سے متعلق تنقیدی بیانات دینے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد وزیر اعظم پرائم منسٹر ہاوٴس چلے گئے ، جہاں ان کی مشاورتی ملاقات ہوئی،جس میں گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، وفاقی وزراء قمر زمان کائرہ، مخدوم امین فہیم، چودھری پرویز الٰہی، سید نوید قمراور دیگر بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ ٹی وی ٹاک شوز میں عدلیہ کا احترام یقینی بنایا جائے اور تنقیدی بیانات کسی صورت نہ دیئے جائیں۔ وزیر اعظم کی توہین عدالت کیس میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیئے تھے کہ گورنر ہر روزتوہین آمیز بیانات دے رہے ہیں، جو باتیں سن رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ججز کوقانون نہیں آتا باقی سب کو آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کے پی کےبلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 89 سیٹوں کے ساتھ برتری قائم کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker