پاکستانتازہ ترین

وفاق کیخلاف لانگ مارچ بغاوت کے زمرے میں آتاہے،وزیر اعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا وفاق کیخلاف لانگ مارچ بغاوت کے زمرے میں آتاہے،ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہو ئے ان کہنا تھا کہ میں اڈیالہ جیل جانے کو تیار تھا ،جیل جانے کیلئے اپنا سامان لے کرآیا تھا ،عدالت نے تیسری بارجو بلایا اسوقت تفصیلی فیصلہ آجانا چاہیے تھا ،عدالت نے 3باربلایا، اب بھی بلایا تو جاوٴں گا۔سزا 32 سیکنڈز نہیں بلکہ 5یا6سیکنڈز کی تھی۔حکومت چھوڑنے کی بات اسوقت کی تھی جب وکیل نہیں کیا تھا۔وزیراعظم کو 248 ون کے تحت استثنا حاصل ہوتا ہے۔ابھی تو تفصیلی فیصلہ نہیں آیا اس کے بعد کوئی بات ہو سکتی ہے۔سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھنا میرا حق تھا،مجھے وزارت قانون سے جو سفارشات ملیں ان پر عمل کیا،ہم نے سزا کے باوجود بھی نواز شریف کا پورا احترام کیا

یہ بھی پڑھیں  سزایافتہ وزیراعظم کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker