پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ

raja-pervaiz-ashraf350وزیراعظم راجہ پرویز اشرف (مانیٹرینگ سیل)نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس کا متحرک ہونا ضروری ہے ۔وہ اسلام آباد میں پولیس اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے ۔اسلام آباد میں پولیس کے اے ایس پی افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ پولیس کے چاق چوبند دستے نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو سلامی دی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پولیس گریجویٹس سے خطاب میں کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا متحرک ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شواہد کی عدم دستیابی کے سبب ملزمان جیلوں سے رہا کر دئے جاتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ تفتیشی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا ئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت محکمہ پولیس کو مزید فنڈز فراہم کرے گی تاکہ بین الااقوامی ٹرینرز اہلکاروں کی تربیت کریں ۔ وزیراعظم وزیراعظم نے افسران کو مبارک باد دیتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ نئے افسران فرسودہ تھانہ کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول نگر:خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker