پاکستانتازہ ترین

حالات اتنے خراب نہیں جیسے انہیں پیش کیاجاتاہے،وزیر اعظم

rajaوزیراعظم (مانیٹرینگ سیل)راجہ پرویزاشرف نے کہاہےکہ پاکستان میں غربت اور مہنگائی ضرور ہے،تاہم حالات اتنے خراب نہیں جیسے انہیں پیش کیاجاتاہے۔ بریڈفورڈمیں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنےوطن سے لازوال رشتہ ہے۔ پاکستانیوں کی شناخت صرف اورصرف پاکستان ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے محنت سےملک کانام روشن کیا۔وزیراعظم نے کہابرطانیہ جمہوریت کی ماں ہے۔پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹو نے ڈالی ۔ان سے پہلے مشرقی اور مغربی پاکستان کی دس کروڑ آبادی میں سے صرف اسی ہزارافراد کو ووٹ ڈالنے کاحق تھا۔ پہلی مرتبہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان میں ایک فرد ایک ووٹ کی روایت ڈالی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کا تعلق متوسط طبقے سےہے۔وہ عوام کی مشکلات سےبخوبی واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیسٹ رینکنگ:سعید اجمل دوسرے،یونس خان چوتھےنمبرپر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker