پاکستان

استثنیٰ سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے‘ وزیراعظم پاکستان

لاہور: پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں یہ کیس ابھی سپریم کورٹ میں ہے، عدالت جو فیصلہ کرے گہ اس پر عملدرآدم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج  فار وومن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات بات چیت کرتےہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم عدالتوں کی عزت کرتے ہیں گزشتہ روز میرے سپریم کورٹ جانے سے عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے ایک ٹیلی فون کال پر امریکا کے تمام مطالبات مان لئے تھے جب کہ ہم نے نیٹو حملے کے بعد ان کی سپلائی لائن بند کی اور شمسی ایئر بیس بھی خالی کروایا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ عجیب اتقاق ہے کل میں کالے کوٹ والوں کےساتھ تھا آج کالے گاؤن والے طلباء کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا میں ترقی کے لئے جدید علم کا حصول ضروری ہے اور حکومت تعلیم کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت روائتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے اور فنی تعلیم کے فروغ کےلئے خصوصی وزارت قائم کی گئی۔ نوجوان نسل روزگار کے تلاش کے بجائے زوزگار کے مواقع پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ آج12اکتوبرکو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker