پاکستان

تاثر دور کرنا چاہتا ہوں کہ عسکری حکام کا عمل غیر آئینی تھا: وزیراعظم

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے لیے سب کا یکساں مؤقف ہونا لازمی ہے۔آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق بیان مخصوص صورتحال میں دیا۔ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ حکام کےاحکامات متصادم ہونے کی وجہ سے بیان دیا تھا۔ صورتحال واضح ہوچکی اور ابہام دور ہوگیا ہےانہوں نے کہا کہ یہ تاثردورکرنا چاہتا ہوں کہ عسکری حکام کاعمل غیرآئینی تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ایک چینی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میمو کیس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں‌ جمع کرائے گئے بیان غیر آئینی ہیں. جس پر ذرائع کے مطابق اعلی عسکری قیادت نے صدر زرداری سے ملاقات کرکے وزیراعظم کے بیان کی شکایت کی تھی .اور کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت کریں . آج وزیراعظم نے بیان دیا ہے کہ عسکری حکام کے حوالے سے بیان مخصوص صورتحال میں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker