پاکستان

اسلام آباد: نیٹو سپلائی نہ کسی کے کہنے پر بند کی نہ کسی کے کہنے پر کھولیں گے،گیلانی

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل معمول کی بات ہے تاہم میرا استعفیٰ معمول کی بات نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہے، پارلیمنٹ موجود ہے، آزاد عدلیہ اور میڈیا ہے، کسی فکرکی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے جب سوال کیا جاتا ہے تو میں 18 کروڑ عوام کا نمایندہ ہوں جواب دینا پڑتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی نہ کسی کے کہنے پر بند کی نہ کسی کے کہنے پر کھولیں گے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے اور ہم اس میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں  صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker