پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم راجہ پرویزنےذمہ داریاں سنبھال لیں،گارڈآف آنرکی پروقارتقریب

اسلام آباد (بیوروچیف)  ملک کے نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک کے پچیسویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ باضابطہ طور پر منصب سنبھالنے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی۔ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے وزیراعظم کو سلامی دی۔  پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں پروقار تقریب میں قومی ترانے کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستوں نے ملک کے پچیسویں وزیراعظم کو سلامی پیش کی جس کے بعد راجہ پرویزاشرف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد نئے وزیراعظم کا۔ پرائم منسٹر ہاؤس کے افسران اور اسٹاف ممبرز سے تعارف کرایا گیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کو آج پانچ بجے عوام کے لیئے کھول دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے ساتھہ کابینہ میں شامل ستائیس وزراء اور گیارہ وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  آدم کے کسی روپ کی تحقیر نہ کرنا!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker