تازہ ترینعلاقائی

پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کا اجلاس

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کا اجلاس ،ملالہ یوسف زئی اور اُسکی ساتھی طالبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملزمان کو فوری طور پر کیفرکردار پہنچانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کا ایک اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر محمد ارشد سنی منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی اِداروں کے سربراہوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی اوراُس کی ساتھی طالبات پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اِسے اِنسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔شرکائے میٹنگ نے اِس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اِسلام کی آڑ لے کر اِس قسم کے مذموم فعل سرانجام دیتے ہیں وہ دراَصل اسلامی تعلیمات سے محروم ہیں اور وہ لادین لوگ ہیں جو غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار بن وطن عزیز کے اَمن کو سبوتاژ کررہے ہیں جو تمام محب الوطن پاکستانیوں کے لئے باعث تشویش ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ اَب اپنی خاموشی توڑ کر اِن ملک دشمن قوتوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہیں جو اُن کی صفوں میں شامل ہوکے مذہب کالبادہ اُوڑھ کر لوگوں کو اِسلامی تعلیمات کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ بندوق کی نوک پر کسی بھی نظریہ کو دبایا نہیں جاسکتا اور نہتے لوگوں کی زبانیں بند کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کہاں کی جواں مردی اور ہمت کا کام ہے ، یہ لوگ بزدل ہیں جن کا مکمل قلع قمع کرنا ہماری حکومت کی اول ذمہ داری ہے ۔ اجلاس کے آخر میں اِس حملہ کا شکار طالبات کی صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : دو ملزمان کی لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج ملزمان فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker