تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کئےجائیں گے، امیدوار حلقہ PS-79غلام نبی شیخ

sanjhoroسنجھورو(سٹی رپورٹر)ایم کیو ایم انتخابات میں کامیاب ہو کر جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرے گی اور 98%طبقے کی حکمرانی قائم کرے گی۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔ امیدوار حلقہ PS-79غلام نبی شیخ۔ حلقہ پی ایس سنجھورو79-ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار غلام نبی شیخ نے حلقے کے مختلف علاقوں وارڈ نمبر 2، وارڈ نمبر1،بٹور شاخ ، کرکلی ،جھول، دیوان گوٹھ ، کھڈرو اورکچھی میں انتخابی کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم 98%متوسط طبقے کی جماعت ہے اور اس کے امیدوار ہمیشہ عوام کے اندر رہنے والے لوگوں سے لیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی۔ہم اقتدار میں آ کر جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کر دیں گے اور غریب عوام کو اسکا جائز حق دلا کر دم لیں گے۔ایم کیو ایم ایوانوں میں آ کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ ایم کیو ایم کی کامیابی سے عوام کی حکمرانی قائم ہو گی۔الطاف حسین بھائی ہی حقیقت میں ملک کی عوام کے اصل نجات دہندہ ہیں اور ایم کیو ایم ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ایم کیو ایم کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر تمام مسائل کو حل کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو : کوٹری پولیس کا وارڈ نمبر03 سنجھورو میں چھاپہ، ایک شخص گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker