تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل سیزن فور،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل تین فتوحات کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پشاورزلمی دومیچوں میں دوپوائنٹس لے کر دوسرے اور لاہور قلندرتین میچز میں دوہارکے آخری پوزیشن پرہے۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ فور میں اب تک آٹھ میچزکھیلے گئے ہیں۔ ایونٹ کی چارٹیموں نے اپنے اپنے تین میچز کھیل لیے۔ آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے بھی تین میچزمکمل ہوجائیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزتین میچوں میں تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پشاورزلمی نے دومیچوں میں ایک جیتا اورایک ہارا، وہ دوسرے نمبر پرموجود ہے۔ملتان سلطانز نے تین میچوں میں ایک فتح اورایک شکست سے دو پوائنٹس حاصل کیے۔ وہ بہتررن ریٹ پرتیسری پوزیشن پرفائز ہے۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی تین میچوں میں ایک جیتا اور دو ہارے۔ اس کے دو پوائنٹس اور چوتھی پوزیشن ہے۔کراچی کنگز دومیچوں میں ایک ہاراورایک جیت کی بدولت دوپوائنٹس لیکر پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker