تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ہمایوں فرحت بھی بےنقاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں کڑی سے کڑی ملانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ناصر جمشید سے یوسف بکی کا رابطہ کس نے کرایا، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کا طوفان کئی اہم نام سامنے لایا۔ملک کو بدنام کرنے میں کس کا کتنا ہاتھ رہا،بڑے اسکینڈل میں سنسنی خیز انکشافات جاری ہیں۔ ناصر جمشید سے یوسف بکی کا رابطہ کس نے کرایا ۔فکسنگ کے گندے دھندے میں ہمایوں فرحت بھی ممکنہ طورپرشامل ہیں۔انہوں نے تین سال قبل ناصر جمشید کو یوسف بکی سے پہلی بارلندن میں ملوایا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے  ہمایوں فرحت سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی۔ یوسف کی جانب سے ایک اور کرکٹر کو بھی لندن میں سیرسپاٹے کرانے کا انکشاف کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button