تازہ ترینکھیل

ی ایس ایل 7؛ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو افتتاحی میچ میں شکست دیدی

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ میں  ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ کے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنائے جس کے جواب میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 19ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضون اور شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا، شان مسعود 18 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد محمد الیاس کا شکار بنے جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے اور 30 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد نبی کا شکار بنے۔ملتان سلطانز کے کپتان نے اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا وہ 52 رنز پر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔ملتان سلطانز کے ریلی روسوو 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ ٹم ڈیوڈ 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمران طاہر کو زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے دو اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button