تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 7: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل سیون میں آج دوسرا میچ کھیلاجائیگا ۔آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرا بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ آج کے واحد میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام سات بجے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمدجبکہ پشاور زلمی کی قیادت شعیب ملک کریں گے ۔ کوئٹہ کے جیسن رائے ، ڈین لارنس ، بین ڈکٹ ، جمیز فلکنر ، محمد حسنین اور نسیم شاہ میدان میں اتریں گے ۔جبکہ پشاور زلمی کو شعیب ملک ، بین کٹنگ، حیدر علی ،ٹام کیڈ مور اور کامران اکمل میسر ہوں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button