
کراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔کراچی میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاورزلمی سے ہوگا۔تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گیاتوار کے دن پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔دوسری طرف شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہوگا۔