تازہ ترینکھیل

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان آج کھیلا جائے گا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل 7 کا ’غیر اہم میچ‘ آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں جس میں آج ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے 23 ویں میچ کو غیر اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ملتان سلطانز پہلے ہی 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ ملتان کو ایونٹ میں صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان آج ہونے والا غیر اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button