تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل7، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج مدمقابل ہوں گے۔

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل7، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں تمام میچ جیت چکی ہے، پی ایس ایل میں لاہورقلندر 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز رات ساڑھے7 بجے مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ سیون کے میچز میں ناقابل شکست ملتان سلطانز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان سلطانز نے لاہور کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز سکور کیے۔ پشاور زلمی کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، ملتان کی جانب سے موذاربانی اور خوشدل شاہ نے تین تین جبکہ شاہ نواز دھانی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button