
لاہور(پاک نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، کراچی میں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گی جبکہ زندہ دلان کے شہر میں لاہور قلندرز اور دو بار کے فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا۔آج کا سنڈے فُل کرکٹ فن ڈے ہو گا، پی ایس ایل کے دو میچ شیڈول، شہر قائد میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل فائیو میں فاتحانہ انٹری ڈالنے والی ٹیمیں دوپہر دو بجے آمنے سامنے آئیں گی، عماد وسیم کو میزبان ہونے پر مان تو سرفراز احمد کی بطور دفاعی چیمپئن پہچان، دونوں کے ہائی مورال نے کرکٹ مقابلے کو ہائی وولٹیج بنا دیا۔دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا، اپنی سر زمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے پہلا میچ ہارنے والے قلندرز جیت کے لیے پرجوش ہیں، ادھر دوبار کی فاتح ٹیم کو بھی کامیابی کی بڑی امید ہے، قذافی اسٹیڈیم میں یہ میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔
Hey there! Do you use Twitter? I’d like to follow you if that would be ok.
I’m absolutely enjoying your blog and look forward to new updates.