تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پیلی جرسی کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے جیتنا ہو گا۔شہر قائد میں پی ایس ایل کا آخری راؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹاپ ٹیموں میں مقابلہ ہے۔ لیگ کے ستائیسویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ واحد میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، چوکے چھکے لگیں گے، بولرز بھی آگے بڑھیں گے۔ خوشگوار موسم میں شاندار کرکٹ، دیوانے بے قرار ہیں۔26 فروری کے میچ میں سلطانز کی کنگز کے خلاف چھ وکٹ کی جیت سے ملتان ٹیم کا مورال ہائی ہے۔ شاہد آفریدی اپنی سابق ٹیم کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے، شعیب ملک بھی آل راؤنڈ کارکردگی دکھائیں گے۔ملتان سلطانز نے پلے آف میں کوالیفائی کر لیا، پشاور زلمی کے پاس اگلے مرحلے میں پہنچنے کا آج بہترین موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:امانت میں خیانت کر نے اور بوگس چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker