تازہ ترینکھیل

کرونا وائرس: پی ایس ایل فائیو ملتوی، سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کیا جائیگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کو ملتوی کر دیا۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، یہ فیصلہ چند روز قبل پاکستان چھوڑ کر جانے والے ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے، مذکورہ کھلاڑی کی سکریننگ جلد مکمل کرلی جائے گی۔ پی سی بی نے ایک ذمہ دار اداراے کی حیثیت سے چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سکواڈز میں شامل تمام کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف، میچ آفیشلز، فرنچائز مالکان اور پروڈکشن کریو کے ٹیسٹ کے لیے تمام انتظامات کر رکھے ہیں۔ پی سی بی نے ان تمام افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے تک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker