تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل: 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔آج صبح این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کیا امریکی خواہش پوری ہو گئی؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker