لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کے لئے چوبیس فروری کوکھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کا انعقاد متوقع ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان سرور بٹ نے بتایا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکن کھلاڑیوں سے رابطے کئے ہیں۔کوشش ہے کہ دنیا کے نامورکھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل کیا جائے۔ کھلاڑیوں کی پانچ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جنھیں ڈائمنڈ، پلاٹینم، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری کا نام دیا گیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.