تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 7۔۔ لاہور قلندر اور پشاور زلمی میں آج ٹاکرا ہو گا

کراچی (نمائندہ سپورٹس نیوز) پی ایس ایل سیون میں  آج  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک جیت اور ایک ہار کا مزہ چکھ چکی ہیں۔اہم مقابلے کے لیے قلندرز اور زلمی کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔کراچی کنگز کے خلاف سنسنی خیز میچ میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم قلندرز ایک اور فتح کے لیے پر امید ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم زلمی نے جیت کے ساتھ کم بیک کرنے پر نظریں جما لیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والےآخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کا پلڑا بھاری رہا، زلمی کو چار مرتبہ شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button