شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی ایس ایل 4:آج دومیچ میچزکھیلےجائیں گے

پی ایس ایل 4:آج دومیچ میچزکھیلےجائیں گے

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) ایچ بی ایل پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل فور میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہونیوالے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر کی ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔لاہور نے تین میچ کھیل کر صرف ایک جیتا اور دو میں ناکامیوں کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔ملتان نے بھی تین میچوں میں ایک جیتا لیکن پوائنٹس ٹیبل پر اس کا نمبر تیسرا ہے۔آج کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائےگا جس میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔اسلام آباد نے تین میچ کھیلے جس میں ایک جیتا اور دو ہارے ہیں جبکہ پشاور زلمی نے بھی تین میچ کھیلے ہیں جس میں دو میچوں میں کابیابی اور ایک میں ناکامی کے بعد تیبل اسکور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مقامی انتظامیہ کی طرف سے یوم آزادی پرجلسے ،جلسوسوں اورریلیوں پرپابندی کی وجہ سے جشن آزادی کا دن پھیکا پھیکا رہا