تازہ ترینکھیل

کراچی کنگ کو تیسرے میچ میں بھی شکست

لاہور قلندر نے 6 وکٹوں سے سکست دے دی

کراچی(پاک نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان  پر170 رنز بنائے،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز شاندار رہا ، اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔تاہم کراچی کو پہلا نقصان شرجیل کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 39 گیندوں پر 60 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔کراچی کی دوسری وکٹ 106 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نبی 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جو کلارک 24 رنز بناسکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔171 رنزکے ہدف کے تعاقب میں لاہور کا آغاز متاثر کن نہ رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد نئے آنے والے بیٹر کامران غلام بھی جم کر نہ کھیل سکے اور صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم فخز زمان دوسرے اینڈ سے بہترین بیٹنگ کرتے رہے۔قلندرز کو تیسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا، دائیں ہاتھ کے بلے باز 24 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ فخزر زمان نے پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی۔انہوں نے 60 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ 19ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ سمت پٹیل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button