تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل7: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

کراچی (نمائندہ سپورٹس نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی، لاہور قلندر اور کراچی کی ٹیمیں آج کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔پہلا میچ دن آڑھائی بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔  یاد رہے کہ   کراچی کنگز کی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ ہارچکی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ پشاور زلمی نے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ دو سو رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے، پی ایس ایل میں اب تک اٹھارہ مرتبہ ٹیمیں دو سو یا اس سے زائد رنز بناسکی ہیں۔لاہور قلندرز نے پانچ مرتبہ دوسو سے زائد رنز بنائے، پشاور زلمی چار مرتبہ یہ سنگ میل عبور کرچکی ہے۔ ملتان سلطانز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین، تین مرتبہ جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے دو بار دوسو سے زائد رنز بنائے، کراچی کنگز صرف ایک مرتبہ دو سو کا ہندسہ عبور کرسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button