تازہ ترینکھیل

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل 6 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطسابق پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 119 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹام کوہلر 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شعیب ملک 29 اور ردرفورڈ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حیدر علی 36 رنز پر حسن علی علی کو وکٹ دے بیٹھے۔پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل اور امام الحق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، دونوں کھلاڑی بالترتیب 3 اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے دو، محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیاتھا، زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔الیکس ہیلز نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناسکے، افتخار احمد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شاداب خان کو 6 رنز پر امام الحق نے رن آؤٹ کیا، فہیم اشرف 2 رنز بناسکے، فل سالٹ 9 اور پال اسٹرلنگ صرف ایک رن بناسکے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ‘ پاکستان کی شہ رگ کیوں نہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker