تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 2020: پہلی بار کمنٹری اردو زبان میں بھی ہوگی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوران پہلی بار شائقین کو قومی زبان اردو میں کمنٹری سننے کو ملے گی۔ بورڈ کی طرف سے کمنٹیٹرز کے آفیشل پینل اور ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ براڈکاسٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔ہفتے کے روز کیے گئے اعلان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ کمنٹیٹرز میں رمیض راجا، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز شامل ہوں گے۔ یہ مبصرین ہر اننگز کے دوران پانچ اوورز کے لیے اردو زبان میں تبصرے کی سہولت فراہم کریں گے۔پی سی بی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو کوریج کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔پی ایس ایل کے فائنل اور دو ایلیمینیٹرز میچوں کے دوران کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں کو سپائیڈر کیمروں کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رکھا جائے گا۔ گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی کی کمنٹیٹر سے براہ راست گفتگو کی سہولت کرکٹ شائقین کو اضافی دلچسپی مہیا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker