تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل5، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ملتان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 41 رنز جوڑے تاہم شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی، جیمز ونس اور ذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ذیشان اشرف 50 اور جیمز ونس 42 رنز بناکر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علاوہ ازیں ٹاس کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، پچھلے میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں  90 پر کارروائی کے دوران رینجرز اہلکار کمبل میں اسلحہ چھپا کرلائے، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker