تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

موبائل فون جیمرز کی درآمد، فروخت اور تنصیب پر پابندی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ہے پی ٹی اے کی اجازت کے بغیر موبائل فون جیمرز کی درآمد، فروخت اور تنصیب ممنوع ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن آلات بیچنے والےدکانداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کی اجازت کے بغیر موبائل فون جیمرز درآمد نہیں کرسکتے۔ البتہ صرف اس صورت میں جب کہ اتھارٹی انہیں اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی اے منظوری کے بعد، وارد فورجی سروس شروع کرے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے غیر قانونی طور پر نصب موبائل فون جیمرز کے خلاف اپنی مہم تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ یہ جیمرز بڑی تعداد میں اسپتالوں ، سکولوں ، مساجد اور بینکوں وغیرہ میں نصب ہیں۔ یہ جیمرز ایسی لہریں پیدا کرتے ہیں جسکی وجہ سے اس علاقے میں موبائل فون سگنلز متاثر ہوجاتے ہیں اور نتیجتاً موبائل فون سروس ناکارہ ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ٹیلی کام کی تاریخ کے2سیاہ ترین دن

ماہرین کے مطابق ان جیمرز کی حد آدھ کلومیٹر سے 2 کلومیٹر کے درمیان ہوتی ہے۔ اکثر اوقات جیمرز ایسی جگہ نصب کیے جاتے ہیں جہاں ٹیلی کام کمپنی کا سگنل ٹاور موجود ہوتا ہے جسکی وجہ سے پورے علاقہ میں ٹیلی فون سروس منقطع ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شافعِ محشر ﷺ

پی ٹی اے کی جانب سے گذشتہ سال ملک بھر میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور کم و بیش 61 غیر قانونی جیمرز پکڑے گئے جنکی وجہ سے ان علاقوں میں ٹیلی کام سروسز متاثر ہورہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker